لاہور:رات گئے اپوزیشن کے گھرسےبری خبرآگئی:اللہ کے فضل وکرم سے سینیٹ الیکشن میں توقع سے زیادہ کامیابی حاصل کریںگے :اہم شخصیت کا دعویٰ،اطلاعات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کو شکست دینے کی کوششوں میں مصروف اپوزیشن خود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے اپوزیشن اتحاد میں بڑی دراڑیں پڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ شہباز گل کی جانب سے ہفتے کے روز جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ اپوزیشن کے کئی اراکین قومی اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں۔
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرشہبازگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے 17 اراکین قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں بنتا، حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کریں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی کی کاوشوں سے سینیٹ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ جو مثال پنجاب نے پیش کی گئی دیگر صوبوں کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے۔ پرویزالٰہی نے آصف زرداری اور ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا۔ پرویز الٰہی کے رابطوں کی وجہ سے پنجاب میں تمام امیدوار بلامقابلہ سینیٹرز منتخب ہوئے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہےکہ حکومت اوراتحادی پہلے بھی کامیاب ہوئے ابھی ہوں گے