اسلام آباد :سی پیک : مختلف شعبوں 1100 سے زائد ملازمتیں :ابتداء ہوگئی ، اب روزگاراورملازمتوں کا سلسلہ وسیع سے وسیع ترہوتا جائے گا،اطلاعات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے مختلف شعبوں میں 11 سو سے زائد ملازمتوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں اپلائی کےطریقہ کارکااعلان کرتے ہوئے کہا تھربلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد روزگار کے مواقع دستیاب کردیے گئے ہیں۔
1100 plus Jobs of various categories opened for a recently started #CPEC Project by Shanghai Electric at Thar Block-1.Locals to get preference subject to criteria/qualification. Plz apply on sites/addresses as on the flyer attached. #cpecmakingprogres pic.twitter.com/6SlubZj6Xo
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 27, 2020
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کےتحت مختلف شعبوں میں روزگارکےمواقع فراہم ہونگے، مقامی افرادکوترجیحی بنیادوں پرروزگار کےمواقع فراہم ہوں گے،مقامی ودیگرافرادویب سائٹس پرباضابطہ اپلائی کریں۔
یاد رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ملازمتوں اور اقدامات سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ ہوں گے، سی پیک کے بارے میں بےبنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں ، مختلف اقدامات اور پہلوؤں سے متعلق گمراہ کن اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں، عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان مت دھریں۔