مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم دوبارہ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ایف آئی اے کی...

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

پنسلوانیا: امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی کے مینہیم...

بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

قومی احتساب بیورو(نیب)سندھ کی بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف جاری...

سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، منصوبے ہرقیمت پرمکمل ہوں گے:وزیراعظم ،آرمی چیف کا عزم

اسلام آباد:سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، منصوبے ہرقیمت پرمکمل ہوں گے:وزیراعظم ،آرمی چیف کا عزم ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سی پیک منصوبوں کےجائزہ پراعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرخارجہ، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ حکومت نے سی پیک کے بڑے منصوبوں کو ڈھائی سال کی مدت میں مکمل کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر سے متعلق موجودہ حکومت نے بہت سے منصوبے مکمل کیے، چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ صنعتوں کا فوکس برآمدات پر مبنی ہونا چاہیے، ہمارا فوکس درآمدات کا متبادل اور پالسیاں اسی کے مطابق ہوں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ نوجوان نسل کو ملازمتوں کیلئے تیار کیا جائے، آنے والی صنعتوں اور ہائی کوالٹی زرعی فارمز سےملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ سی پیک منصوبوں کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے

انفرااسٹرکچر سے متعلق موجودہ حکومت نے بہت سے منصوبے مکمل کیے۔ چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھا رہا ہے۔

وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں کو ہرقیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے۔ پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے