ہوائی اڈوں کی حدود سے پرندے بھگانے کے لیے سول ایوی ایشن کا” جدید نظام” مذاق بن کر رہ گیا

0
52

ہوائی اڈوں کی حدود سے پرندے بھگانے کے لیے سول ایوی ایشن کا” جدید نظام” مذاق بن کر رہ گیا

باغی ٹی وی : پاکستان سول ایوی ایشن کو جہاں کافی سارے مسائل کا سامنا ہے وہاں ایک مسئلہ یہ بھی سر فہرست ہے کہ پاکستان کے اندر جہازوں سے پرندے آئے روز ٹکراتے رہتے ہیں.

اس حوالے سے سنجیدہ اقدام تو شائد کیے گئے ہوں جو کہ عام نظر سے اوجھل ہیں جو کہ پرندوں کو فضائی حدود میں آنے سے روک سکے لیکن ایک ایسا جگاڈ ضرور ہے . جسے دیسی ٹیکنالوجی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے . اس حوالے سے سی اے اے نے ایئر پلورٹ پر چھڑیوں کے ساتھ کپڑے لٹکا کر بوتیک بنا رکھے ہیں . جس سے پرندوں کو دھوکہ دے کر بھگانے کی کوشش کی گئی ہے .

پرندوں کو بھگانے کے لیے سول ایوی ایویشن نے ایک ایسی جدید اور موثر ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کو لے کر کے سوشل میڈیا پر کافی مذاق بنا ہو اہے .
اس طرح کی چند ایسی تصاویر بھی ہیں جس کو دیکھ کر سوی ایوی ایشن کے جگاڑ پر ہنسی آتی ہے .

سول ایوی ایشن نے جب ایسے ٹھوس اقدام کر رکھے ہیں تو وہاں اثرات بھی اتنے ہی ہونے ہیں. دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر پورٹس کی حدود اور گردو نواح میں پرندوں کی ڈیر ے ہیں اور پرندے جابجا موجود ہیں

واضح رہے آج ہی کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا. پرواز پر 162 مسافر سوار تھے، بتیا گیا . پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا.

اس طرح آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں . اور پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات سے کافی حادثات ہوچکے ہیں جس سے مالی اور جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے .

Leave a reply