پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر رات کی شفٹ میں دو ہفتوں سے کوئی ڈاکٹر موجود نہیں،سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ڈاکٹر ایک ماہ کی چھٹی پر،متبادل ابھی تک کسی کی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی
لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورٹ پر رات کے وقت میں کوئی طیارہ میڈیکل ایمرجنسی میں لینڈ کرے تو ایئر پورٹ پر کوئی ڈاکٹر نہیں کیونکہ سی اے اے کا ڈاکٹر جو رات کی شفٹ میں تھا وہ ایک ماہ کی چھٹی پر ہے اور اسکی جگہ کوئی ڈاکٹر نہیں لگایا گیا، سی اے اے کی غفلت اس حوالہ سے سامنے آئی ہے،دو ہفتے ہو چکے ہیں سی اے اے نے تاحال کسی ڈاکٹر کو چھٹی پر جانے والے کی جگہ تعینات نہیں کیا، لاہور ایئر پورٹ پر ڈاکٹر کی جگہ ایک نرس موجود ہے، جو کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کو ڈیل کرے گی،
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر رات کو اگر کوئی میڈیکل ایمرجنسی ہو، کوئی طیارہ میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے لینڈ کرے یا کسی مسافر کی طبیعت خراب ہو تو رات کی شفٹ میں ڈاکٹر ہی نہیں،
اس حوالہ سے ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر چیف میڈیکل افسر رات کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے آن کال ہوتا ہے جبکہ وفاقی وزارت صحت کا ڈاکٹر بھی ایئرپورٹ پر ہوتا ہے ،
مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی
کاک پٹ کو فائیو سٹار روم بنوا کر بستر لگوا دیا تھا شراب کا بندوبست کرنے کا بھی کہہ دیا
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات
پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، کیس میں اہم اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے،