سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی پالیسی،تمام عہدیدار ناتجربہ کار

0
40
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نئی پالیسی،تمام عہدیدار ناتجربہ کار #Baaghi

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کی ائیر لائینز کے لئے 2021 کی نئی پالیسی تشکیل دے گی-

باغی ٹی وی :پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکومت پاکستان برائے ہوا بازی کے سکریٹری کے انتظامی کنٹرول میں عوامی شعبے کی ایک خودمختار اور اہم انتظامی ادارہ ہے پاکستان میں ہوابازی اور ہوائی اڈوں کے تمام پہلوؤں کی نگرانی اورپڑتال کرنے، اُسے منظم رکھنے اور باقاعدہ بنانے والا ادارہ ہے پاکستان میں تقریباً 44 شہری ہواگاہیں اِس ادارے کے زیرِ انتظام اور زیرنگرانی کام کرتی ہیں۔

پی سی اے اے کا مرکزی دفتر کراچی کے جناح بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 1 میں واقع ہے پی سی اے اے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ایک ممبر ریاست ہے۔ایئر مارشل (ریٹائرڈ) عاصم سلیمان کو 27 نومبر 2015 کو پی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی ہی پاکستان کی ائیر لائنز کے لئے نئی پالیسیز تشکیل دیتی ہے اور یہ ایک بہت ہی حساس ترین ادارہ ہے جس کے فیصلوں اور پالیسیسز کے ساتھ کئی لوگوں کی جانیں اور زندگیاں جُڑی ہو تی ہیں تاہم پاکستان کا مذکورہ ادارہ پچھلے کچھ عرصے سے تنازع کا شکار ہے اور اس کے کئی فیک چیزیں سامنے آئی ہیں جس نے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کا امیج کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اس سے بارہا دفعہ پاکستان ائیر لائن کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑا-

تاہم پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کی نگرانی کرنے اور اسے منظم بنانے والا ادارہ 2021 کے کئے ہوا بازی کی نئی پالیسی تشکیل دے گا جس میں مندرجہ ذیل لوگ شامل ہیں جو فیصلہ کرنے والے ہیں-

اس میں سیکرٹری ایوی ایشن ، ایوی ایشن ڈویژن ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی ، ڈپٹی جنرل ریگولیٹری سی اے اے شامل ہیں جن کا اس فیلڈ میں تجربہ بالکل زیرو ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کو تعلیمی قابلیت کاپس منظر ہے –

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ سی اے اے ان کا مھض ایک سال کا تجربہ ہے اور تعلیمی قابلیت کے حوالے سے نا اہل ہیں-جبکہ ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ سی اے اے ان کا ڈیڑھ سال کا تجربہ ہے جبکہ یہ بھی تعلیمی قابلیت کے ھوالے سے نااہل ہیں-

ڈائریکٹر لائسنسگ سی اے اے ان کا محض دو ماہ کا تجربہ ہے جبکہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے نااہل ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن سی اے اے نہ ہو تو تجربہ ہے نہ ہی تعلیمی بیک گراؤنڈ ، جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن نہ ہی اس حوالے سے تجربہ رکھتے ہیں اور نہ ہی کوئی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے کوئی بیک گراؤنڈ ہے-

اس رپورٹ سے حفاظت سے متعلق پوزیشن کا اندازہ لاگایا جا سکتا ہے کہ کیوں ہمارے طیارے گرتے رہتے ہیں کیوں نہیں معلوم کہ دنیا نے ہم پر پابندی کیوں عائد کردی ہے-

Leave a reply