سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں سے متعلق اہم خبرآگئی

0
53

لاہور:سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ،اہم فیصلوں سے متعلق اہم خبرآگئی،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت انسداد کروناکابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اس اہم اجلاس میں کرونا کے پھیلاو کو روکنے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی ہوئے

سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں‌ پنجاب میں ڈریپ سے منظور شدہ ایک ہزار انجیکشن خریدنے کا فیصلہ کیا گیا اوراس کے علاوہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسخت کارروائی کا حکم بھی دیا گیا

سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں،حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی:عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ تمام پبلک مقامات پر ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ شہری پارکوں میں بچوں کو ساتھ نہ لائیں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

سینیرصوبائی وزیرکی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں ان عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ نرمی کے زیادہ نقصانات سامنے آئے تو دوبارہ سختی کا سوچ سکتے ہیں،گزشتہ دو دنوں سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت مہم جاری ہے:کابینہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ سیکرٹری صحت اور دیگر افسران نے صوبے میں کرونا کے مریضوں کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا

Leave a reply