چمن دھماکہ، وزیراعظم، وزیر داخلہ سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چمن بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیراعظم عمران خان نے چمن بم دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت کی ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ہے
گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے بھی چمن دھماکے کی مذمت کی ہے، انھوں نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، اور کہا دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی چمن دھماکے مذمت کی ہے،وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا، دھماکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور قاسم سوری نے چمن دھماکے کی مذمت کی ہے،اسدقیصر اور ڈپٹی اسپیکرنے دھماکے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے چمن میں امن دشمنوں نے ایک اور وار کیا ہے
چمن کے علاقے مال روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 10افراد زخمی ہو گئے ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے اور اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اور لیویز فورس نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لےلیا