کیلی فورنیا، بار میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 13 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد میلے میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا کے قریبی علاقے میں واقع فوڈ فیسٹیول میں اس وقت بھگدڑ مچ گئی جب نامعلوم افراد کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور لوگ دیوانہ وار باہر کی جانب بھاگنے لگے۔

پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جائے حادثہ کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی شہر پٹس برگ میں واقع یہودی عبادت گاہ میں نامعلوم حلہ آور کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بپولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی شناخت 46 سالہ مسلح رابرٹ براؤر کے نام سے ہوئی تھی جیسے زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسپتال منتقل کردیا تھا۔

Comments are closed.