پاکستان شوبز انڈسٹری اب معروف جوڑی احد میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات شادی کے بندھن میں بندھ کر نئی زندگی کی شروعات کر رہی ہیں کچج ماہ قبل اقرا اور یاسر حسین کی شادی اور کچھ روز قبل سعدیہ غفار اور حسن حیات خان کی شادیاں ہوئیں ان کی شادیوں کی خوبصورت تصاویر ڈانس ویڈیو اور دید ہ زیب لباس سوشل میڈیا پر دیکھے گئے
لیکن مداحوں کو احد اور سجل کی شادی کی خبر سننے کا بے چینی سے انتظار ہے اور ان کی شادی کے بارے میں چہ میگوئیاں تب سےجاری تھیں جب احد میر کی ماما کی طرف سے لگائی گئی احد اور سجل کی ڈھولکی کے کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ جوڑا ترکی میں شادی کرے گا
احد اور سجل اپنی سادی کی تیاریوں شاپنگ اور دعوت نامے دینے میں مصروف ہیں احد کی خالہ صبا علی نے کیلی فورنیا میں ڈھولکی کی تقریب رکھی انہوں نے خوشی کے اس موقع پر اپنی دوستوں کو بھی بلایا انہوں نے ڈھولکی کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی شئیر کیں جس میں وہ اس شادی کے لئے بہت پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B9L_GhJpPwI/?igshid=1cwqy0w46pnip
https://www.instagram.com/p/B9OTfddJA-b/?igshid=1w37i95ncswk3
تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈھولکی اور کیک کے ساتھ دوسری میٹھی چیزوں کو بہت خوبصورتی سے سجایا میز پر سجایا گیا ہے کیک پر احد اور سجل کی ڈھولکی لکھا ہوا ہے احد کی خالہ اور ان کی دوستیں بہت خوبصورت اور خوش دکھائی دے رہی ہیں
https://www.instagram.com/p/B9NQQpKh6-1/?igshid=9uwlcmxxuvz8
اب دیکھنا یہ ہے کہ گذشتہ برس منگنی کرنے والے جوڑے کی اصل ڈھولکی کب رکھی جائے گی اور کب مداحوں کا انتظار ختم ہوگا