کیلی گرافی پر تنقید کرنے والوں کو رابی پیر زادہ کا کرارا جواب

سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نومبر میں اپنی نامناسب ویڈیو لیک ہونے پر شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی

اور ان کی جانب سے مذہبی تعلیمات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر کئی لوگ ان کے اقدام سے خوش دکھائی دیے اور انہوں نے سابق گلوکارہ کی تعریف کی تھی ان ویڈیوز میں سکارف اوڑھے قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھتے ہوئے اور علام دین سے قرآن پاک سیکھتی ہوئی دیکھائی دیں

رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز اور ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی کیلی گرافی کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد کچھ لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی کیلی گرافی ان کی نہیں جس کے بعد اب انہوں نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کیلی گرافی بناتے ہوئےمتعدد ویڈیوز جاری کردیں

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کیلی گرافی کرنے کی ویڈیوز جاری کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ کیلی گرافی میری نہیں ہیں وہ جان لیں کہ اگر خدا انسان کو موذی جانوروں کو دوست بنا سکتا ہے تو وہ انسان کو فن کیوں نہیں دے سکتا

جبکہ یہ بات دلچسپی سے کم نہیں کہ گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی سلسلہ وار ویڈیوز میں ایک ہی ’حمد‘ سنائی دیتی ہے اور وہ ’حمد‘ رابی پیرزادہ کی آواز میں ہے ’میں گنہگار ہوں‘ حمد کو رابی پیرزادہ نے انتہائی احسن میں پیش کیا اور کئی مداحوں نے ان کی کیلی گرافی سے زیادہ حمد میں ان کی خوبصورت آواز کو سراہا

Comments are closed.