اوچ شریف :مبینہ تشدد زدہ نعش کے پوسٹ مارٹم میں کوتاہی برتنے پر4 ڈاکٹرز کی آج طلبی

اوچشریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مبینہ تشدد زدہ نعش کے پوسٹ مارٹم میں کوتاہی برتنے اور لواحقین کوذلیل وخوار کرنے بارے محکمہ صحت کا بڑا ایکشن، ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالغنی شیخ سمیت 4 ڈاکٹرز کی طلبی، آج ڈائریکٹر ہیلتھ بہاولپور ڈویژن کے رو برو پیش ہونے کے احکامات جاری،
تفصیلات کے مطابق اکبر ٹاؤن اوچشریف کے رہائشی عبدالجبار نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کو درخوست گزاری، جس میں مبینہ طور پر الزام عائد کیا گیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف کے ڈاکٹر عجمی منیر سمیت دیگر ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹرز نے ان کے عزیز کی نعش کے پوسٹ مارٹم کے لیے گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکاۓ رکھا اور انہیں شدید ذلیل وخوار کیا گیا، جب لواحقین نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ کو شکایات درج کرائی تو موصوف نے بھی جلتی پر تیل کا کام کرتے ہوئے لواحقین کی داد رسی کے لیے فوری طور پر موقع پر اپنی آمد کا کہہ کر ٹرخا دیا، اور ساری رات کے کٹھن انتظار کے باوجود موصوف نہ تشریف لائے ، جبکہ دوسری طرف مذکورہ لاش کے لواحقین غمگین حالت میں ڈبل خواری کا سامنا کرتے رہے، جس پر مزکورہ درخواست گزار کی جانب سے اعلیٰ حکام کو بذریعہ درخواست شکایت کرنے پر محکمہ صحت کی جانب سے ایکشن لے لیا گیاہے، جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالغنی شیخ، ڈاکٹر عجمی منیر ،ڈاکٹر عثمان ظفر اور ڈاکٹر عامر بخاری کو انکوائری کے لیے بتاریخ آج 3 جون کو ڈائریکٹر ہیلتھ بہاولپور کے رو برو پیش ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، تاکہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرکے اس دلخراش واقعہ کے مرتکب ذمہ داران اور مذکورہ ڈاکٹرز کے شعبہء مسیحائی کے فرائض عین بارے مبینہ مجرمانہ غفلت برتنے والوں کے محاسبہ کو یقینی بنایا جا سکے

Comments are closed.