بچوں کے جنسی، جسمانی اور نفسیاتی استحصال کیخلاف ملک گیر مہم کا آغاز

0
79

اسلام آباد : بچوں کے جنسی، جسمانی اور نفسیاتی استحصال کیخلاف ملک گیر مہم 22 فروری سے 29 فروری تک جاری رہے گی، مہم کا آغاز ٹوئیٹر پر #LetsStopChildAbuse کے ہیش ٹیگ سے کیا گیا جس پر صارفین نے اپنے پیغامات میں حکومت وقت سے بچوں کے حوالے سے ٹھوس قانون سازی کا مطالبہ کیا۔ صارفین نے کہا کہ ایسے واقعات بدترین معاشرتی المیہ ہے۔ جن کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔


مہم کے چیف آرگنائزر رضی طاہر نے بتایا کہ چاروں صوبائی دارالحکومت پر سیمینارز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں خصوصی ڈائیلاگ کے ساتھ ساتھ 29 فروری کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج بھی کریں گے۔

مہم کے چیف آرگنائزر رضی طاہر نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے موثر استعمال کی وجہ سے زینب کا مجرم قرار واقعی سزا پاچکا ہے مگر یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔ مہم کے آرگنائزرز میں ارشد خان مہمند، عائشہ افتخار، عمید بلوچ، خالد جنید، مہرین، اسامہ ریاض بھی شامل ہیں۔

Leave a reply