قومی کھیل کے تربیتی کیمپس کل سے شروع

0
45

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 30 جون سے شروع ہونے والے قومی جونیئرتربیتی ہاکی کیمپ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، کیمپ میں شامل کھلاڑی کل 30 جون سہہ پہر تک ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کو رپورٹ کرینگے، فیڈریشن کی جانب سے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل اسائنمنٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی جونیئر ہاکی تربیتی کیمپ کا انعقاد 30 جون تا 18 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، اس کے علاوہ پی ایچ ایف کی جانب سے 5 مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شرکت کی ہدائت کی گئی ہے، ان کھلاڑیوں کی پرفامنس پر پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نظر ثانی کرکے اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کرونا وائرس کے تدارک اورعدم پھیلاؤ سے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ ایس او پی پیز پر عملدرآمد کو یقنی بنانے سمیت کھلاڑیوں کی نورڈنگ، لاجنگ اور ٹریننگ کے انتظامات سے متعلقہ امور کی تکمیل کرلی گئی ہے، اس کیمپ میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں رانا وحید (واپڈا) ، معین شکیل (سوئی سدرن گیس)، غضنفرعلی (سوئی سدرن گیس)، وقار (گول کیپر، واپڈا)، عمیر ستار(ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد (ماڑی پیٹرولیم)، عبداللہ (گول کیپر، ماڑی پیٹرولیم)، رومان خان( واپڈا)، محب اللہ( واپڈا)، مرتضیٰ یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)، حماد انجم (واپڈا)، حنان شاہد (نیشنل بینک)، شاہ زیب خان (سندھ)، آصف حنیف (ماڑی پیٹرولیم)، محسن حسن (پنجاب)، انیس (پنجاب/زرعی ترقیاتی بینک)، حماد علی (نیوی)، اسامہ بشیر( پی اے ایف)، وقار علی (ماڑی پیٹرولیم)، سمیع اللہ خان(کسٹمز)، ارباز (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی(پی اے ایف)، علی عزیز(واپڈا)، عدیل لطیف (سوئی سدرن گیس)، عبدالمنان(سوئی سدرن گیس)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم) اور ابوذر (پنجاب) شامل ہیں، جبکہ پی ایچ ایف کی جانب سے جن پانچ کھلاڑیوں کو مزید پرفارمنس دکھانے کے لئے کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں قیصر خان، بلاول، دانش (آرمی) نوید عالم(پنجاب) ،اور شاہ زیب (اے جے کے) شامل ہیں۔
ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کیمپ کمانڈنٹ ہونگے جبکہ رانا ظہیر احمد بابر کوچ، ایم مدثرعلی خان کوچ، سید ابوذر امراؤ ویڈیو انالسٹ، ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر اورایم زاہد افضل بطور ٹریننر قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیں گے.

Leave a reply