کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران

0
52

اٹاوا:کینیڈا:مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی،حملہ آورکون جان کرہرکوئی حیران ،اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ کینیڈا میں مسلمانوں‌پر حملوں میں آضافہ ہوگیا ہے اور آئے روز انتہا پسندوں کی طرف سے یا توکوئی مسلمان ان حملون کا نشانہ بنتا ہے یا پھرکوئی مسجد یا اسلامک سینٹر،مگراس کےباوجود حکومت کی طرف سے مسلمانوں کی حفاظت کے لیے کوئی خاطرخواہ انتظامات نہیں‌ کیئے گئے

دوسری طرف مسلمان عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرتوں اورسازشوں کا سلسلہ ختم کرنے کے اقدامات کرے

Leave a reply