کینیڈا میں شہید پاکستانی فیملی کے چاروں افراد کو لندن اونٹاریو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

باغی ٹی وی : اس موقع پر کینیڈین حکام کے علاوہ مختلف رنگ، نسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر لندن میں گذشتہ اتوار کو المناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہدا کی تدفین لندن اونٹاریو میں کر دی گئی-

شہدا کا نماز جنازہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر دو بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ادا کیا گیا-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اورقونصل جنرل ٹورنٹو عبد الحمید بھی جنازہ گاہ پہنچ گئے تھےجنازہ سے قبل سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے تعزیت کے پیغامات پہنچائے-

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں مقتولین کے اہل خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اظہار تعزیت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کینیڈین وزیر خارجہ نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل دیا تھا-

کینیڈا:پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ کے لیے لندن اسلامک سنٹر میں لوگوں کی آمد شروع ہو گئی

Shares: