کینڈا، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کاجموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے متعلق تشویش کا اظہار

کینیڈا کی نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی)نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کے کریک ڈاون کی خبروں پر شدید تحفظات ہیں۔ بھارتی اقدام سے خطے میں مزید انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھیں گی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل دیگرسول سوسائٹی گروپ کی طرح ہم بھی بھارتی اقدام سے پریشان ہیں۔

این ڈی پی نے مزید کہا کہ کشمیری رہنماوں کو گرفتار،ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ،ٹیلیفون اورانٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ریاست جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کے ہٹائے جانے کے بعد مسلسل تین دن سے کرفیو نافذ ہے۔ اخبارات بھی شائع نہیں ہو رہے۔ جبکہ پوری وادی میں دفعہ 144کا نفاذ ہے۔

Comments are closed.