کینسر کو دو دفعہ شکست دینے والا آخر کار کرونا سے ہار گیا

باغی ٹی وی :کرونا نے آخر کار شکست دے دی ، امریکا کے 73 سالہ معروف عوامی گلو کار (folk singer) جان پرائن منگل کے روز 73 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ ان کے مینجر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پرائن چند روز قبل کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا ہو گئے تھے۔

پرائن کا فنی سفر 50 برس کے قریب جاری رہا۔ وہ امریکا میں فوک موسیقی کا ایک نمایاں ترین نام شمار ہوتے تھےپرائن 10 اکتوبر 1946 کو امریکی ریاست الینوے کے شہر مایووڈ میں پیدا ہوئے۔ گذشتہ صدی میں 1960 کی دہائی کے اواخر میں وہ شکاگو میں ایک نمایاں فن کار کے طور پر سامنے آئے۔

ان کا پہلا میوزک البم 1971 میں متعارف کرایا گیا۔سال 1981 میں پرائن کا دل فن کاروں کا استحصال کرنے والی بڑی میوزک پروڈکشن کمپنیوں سے بھر گیا اور انہوں نے اپنی نجی کمپنی کا آغاز کیا۔

گریمی ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات جیتنے والے پرائن زندگی میں دو بار سرطان کے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔ پہلی بار وہ 1988 اور دوسری بار 2013 میں اس عارضے سے متاثر ہوئے۔ تاہم دونوں مرتبہ انہوں نے سرطان پر غلبہ پا لیا تھا.
امریکہ کے شہر نیویارک میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کئی ممالک سے زیادہ ہے۔ نیویارک میں چھ ہزار سے زائد افراد وائرس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثر ہیں۔

نیویارک میں9/11 سے 27 سو کے لگ بھگ افراد ہلاک ہوئے تھے اور کورونا سے ہونے والی ہلاکتیں دو گنا سے بھی زیادہ ہیں۔

مذکورہ امریکی ریاست میں مرنے والوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرچم ایک دن کے لیے سرنگوں کر دیا گیا۔کورنا وائرس کے سبب سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاست نیویارک میں ونٹی لیٹرز کم پڑ گئے ہیں اور اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوگئی ہے۔

نیویارک امریکہ میں کورونا کا مرکز سمجھا جا رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں مزید 1000 میڈیکل فوجی ورکرز تعینات کر دیئے ہیں۔ گورنر کوومو نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں مشینری کی کمی کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔امریکی ریاست میں کم سے کم 37 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے اور اپریل کے آخر تک ریاست میں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

Shares: