کینسر سے جنگ لڑنا آسان نہیں تھا نادیہ جمیل

0
65

اداکارہ نادیہ جمیل جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں ، سب جانتے ہیں کہ وہ بریسٹ کینسر جیسے مرض میں مبتلا ہو گئیں تھیں انہوں نے علاج کروایا اور اس مرض کو شکست بھی دیدی ۔ لیکن وہ اکثر کینسر کے دوران گزرے ہوئے وقت کی بات کرتی رہتی ہیں، انہوں نے حال ہی میں کہا ہے کہ جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے کینسر ہے تو میں بہت پریشان ہوئی لیکن میں نے ہمت سے کام لیا،پوری دنیا میں کورونا کا دور تھا ہر طرف لاک ڈاﺅن تھا ، میں بیرون ملک تھی اور میری ساری فیملی پاکستان میں تھی ، لاک ڈاﺅن کی وجہ سے کوئی میرے پاس نہیں آسکتا

تھا، میں اکیلی اس مرض سے لڑ رہی تھی، لیکن اس سارے وقت میں ،میں نے خود کو خدا کے قریب کر لیا اور اسی پر توکل کر لیا جس کے بعد میں نے دیکھا کہ میں نے کینسر کے ساتھ جنگ بہادری کے ساتھ لڑی ۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ اگر انسان کو اللہ پر توکل ہو تو وہ بہت سارے مسائل سے نمٹ سکتا ہے۔ نادیہ جمیل نے کہا کہ بہت سارے مسائل توہمارے اس لئے بھی ہوتے ہیں کیونکہ ہم خدا سے بہت دوری رکھے ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ نادیہ جمیل نے 2021 میں کینسر سے نجات حاصل کی اس دوران انہوں نے تنہائیاں بھی کاٹیں لیکن ہمت سے حالات کا مقابلہ کیا۔ نادیہ جمیل نے بہت سارے بچوں کو گود لیا ہوا ہے اور وہ ان کو پالتی ہیں ان کا بہت خیال رکھتی ہیں ۔

Leave a reply