مفادات کی جنگ یا رنگ میں‌ بھنگ:پی ڈی ایم کے سربراہان آپس میں لڑپڑے

اسلام آباد:مفادات کی جنگ یا رنگ میں‌ بھنگ:پی ڈی ایم کے سربراہان آپس میں لڑپڑے،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد آپس مخالف ہوگیا ،مفادات کی جنگ یا رنگ میں میں بھنگ مگراس کے باوجود دال میں کچھ نہ کچھ کالا ضرور ہے، پی ٹی ایم اورپی ڈی ایم کے سربراہان ایک دوسرے سے لڑپڑے

ان اختلافات کا اس وقت نقارہ بجا جب مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی ایم کے سربراہ محسن داوڑ کوپی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کرنے سے روک دیا اس اجلاس میں یہ باتیں بھی سننے کو ملیں کہ !آپ آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کریں،

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم اجلاس میں آپ کےسربراہ شریک ہوتےتوبات قابل قبول تھی،جس کے جواب میں محس داوڑنے کہاکہ میں ذاتی حیثیت سےشریک ہوتاہوں

ایک موقع پر یہ بھی سننے کو ملا کہ محسن داوڑکوہم نےدعوت نہیں دی،تمام پارٹیوں کامولانافضل الرحمان کومشترکہ جواب

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ کی پارٹی آپ کوتسلیم بھی نہیں کرتی اورآپ سےلاتعلقی کااظہارکرچکی ہے ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ کی جماعت پی ٹی ایم سیاسی جماعت نہیں،نہ ہی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈہے

مولانافضل الرحمان نےمحسن داوڑکوآئندہ پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت سےروک دیا،مولانا نے کہاکہ یہ تنظیمی اجلاس ہے اورآپ بغیر دعوت کے اجلاس میں گھس آئے اس پرمحسن داوڑ نے مولانا کی طرف بڑے غصے سے دیکھتے ہوئے کہا کہ آپ کون ہیں جومجھے اس قسم کے احکامات سنارہےییں اس بحث ومباحثہ کے بعد اجلاس کوختم کردیا گیا

Comments are closed.