نیشنل ہائی وے پرایس پی ملیر کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد

0
38

ایس ایس پی ملیرنے کاروائی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف سے بلوچستان سے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی گئی ہے- پولیس کو بلوچستان سے لائی جانے والی چرس کے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ شاہ لطیف پولیس نے ایس پی ملیر کی سربراہی میں نیشنل ہائی وے در محمد گوٹھ کے قریب کارروائی کی۔ پولیس نے اطلاع پر ملزم شہزاد علی کو دو کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا۔ ملزم شہزاد کی نشاندہی پر منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث گروہ کے دیگر تین کارندے گرفتار۔

ایس ایس پی عرفان بہادرکی رپورٹ کے مطابق پولیس نے مجموعی طور پر دس کلو فائن کوالٹی چرس برآمد کی۔ گرفتار ملزمان بلوچستان سے مختلف اقسام کی منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور منشیات کی سپلائی/فروخت کے مقدمات میں متعدد بار گرفتار چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔ گرفتار ملزمان سے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد علی، قاسم شاہ، حبیب الحمن اور طالب شاہ شامل ہیں۔ ملزمان کے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

Leave a reply