بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی سوانح حیات مکمل کرلی ہے اور جلد ہی وہ شائع ہو کر مارکیٹ میں آجائے گی۔

باغی ٹی وی :اداکارہ نے اپنی کتاب کی تشہیر بھی شروع کردی ہے اور ایک انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے بتایا ہےکہ ان کی کتاب میں قارئین کو کیا کیا پڑھنے کو مل سکتا ہے۔

پریانکا نے اپنی پوسٹ میں کانز فلم فیسٹیول 2019کا ایک دلچسپ واقعہ بتایا ہے جس میں وہ پہلی بار شریک ہوئی تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کانزریڈ کارپٹ پر جانے سے قبل اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے لباس کی زپ ٹوٹ گئی۔

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کانز فلم فیسٹول میں شرکت کے موقع پر اس وقت ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے لباس کی زپ ٹوٹ گئی اور کچھ ہی دیر بعد انہیں ریڈ کارپٹ کے لیے جانا تھا جس نے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر پورے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کانز فلم فیسٹول میں شرکت کے موقع پر باہر سے تو میں بہت خوش اور زبردست لگ رہی تھی تاہم اندر سے حواس باختہ تھی کیوں کہ ریڈ کارپٹ پر انٹری سے کچھ دیر قبل ان کے خوبصورت لباس کی زپ بند کرنے کے دوران ٹوٹ گئی تھی۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ انہیں 5 منٹ بعد ریڈ کارپٹ کے لیے جانا تھا اور وہ اس ساری صورتحال میں انتہائی پریشان تھیں تاہم ان کی ٹیم نے مسئلے کا زبردست حل نکالا اور گاڑی میں ہی ان کے لباس کی سلائی کردی گئی۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ اس طرح کے بے شمار واقعات شوٹنگ کے دوران رونما ہوچکے ہیں تاہم مداح مزید آف اسکرین واقعات جاننے کے لیے سوانح حیات unfinished کا انتظار کریں۔

معروف بھارتی ٹی وی کا ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ

جیکولین فرنینڈس بھی ہالی وڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

Shares: