کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ہوئی سماعت

0
49
safdar

کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ہوئی سماعت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ر صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر نے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کی

پراسکیوٹر ارشد فاروقی نے کہا کہ ریکارڈ کی فراہمی اور کیس کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے ،جس پر عدالت نے کیس پر مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ کیپٹن ر صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتا یے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف درج مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ سیشن عدالت نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کرکے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد پر الزام ہے کہ نواز شریف کی صحت کی خرابی پر اشتعال انگیز تقریر کی اور لوگوں کو بھڑکاتے رہے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا ہے،سیشن عدالت نے اُنہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے اُنہیں 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا بھی حکم دیا تھا۔

شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔گرفتاری کے اگلے روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمات درج کرلیے تھے۔

نواز کی ضمانت، ہسپتال میں مریم نواز کو کس نے دیا بوسہ؟

Leave a reply