کیپٹن صفدر کی جان کو خطرہ۔بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے وزارت داخلہ کو فُول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دیدی ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھ دیا
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کادرخواست میں موقف تھا کہ ناموس رسالت کا پرزور حامی ہوں ۔مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی رسک کا سامنا ہے،پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ سیاسی مصروفیات میں حصہ لیتا ہوں ، نیب ، ایف آئی اے سمیت پولیس کے متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے ، درخواست میںکہا گیا ہے کہ
چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان کو کیپٹن صفدر کی سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے ۔