راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر، حنیف عباسی سمیت 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سول جج راولپنڈی ملک مبشر حسین اعوان نے مسلم لیگ ن کی احتجاجی ریلی میں کار سرکار کی مداخلت پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 5 لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا سول جج ملک مبشر حسین کی عدالت نے لیگی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔
جبکہ مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر شیخ ارسلان حفیظ، مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی جنرل سیکریٹری ڈاکٹرملک مقبول احمد خان،سابق ارکان پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈووکیٹ،ملک افتخار، ضیاء اللہ شاہ،مرکزی انجمن تاجران پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ،سابق یوسی چیئرمین عابد عباسی،یاسین خان،عبدالغیور بٹ اورمسلم لیگ( ن) کے راہنما تنویر اختر شیخ،یاسر بٹ شیخ اظہر،یوتھ چیئرمین سید فیضان علی شاہ اور ملک سہیل اعوان کومقدمہ سے بری کر دیاہے-
بری ہونے والے ملزمان نے اپنے وکلا ملک کنور محبوب ایڈووکیٹ، ندیم اختر بھٹی ایڈووکیٹ،،حافظ احمد رضا قادری ایڈووکیٹ، واصف علی چودھری ایڈووکیٹ اور ملک کلیم ایڈووکیٹ کے ذریعے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 249-A کے تحت بریت کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کر کے ملزمان کو مقدمہ سے بری کر دیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کے قائدسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کو پولیس کی طرف سے پیش کئے گئے چالان میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا گیاہے-
عدالت نے سابق یوسی چیئرمین شیخ ارشد اور مسلم لیگی راہنمائوں مرزا منصور بیگ،ملک عقیل شوکت، شیخ شیراز اوریامین کیانی سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیایادرہے کہ نیب راولپنڈی نے 8جولائی 2018کوراولپنڈی سکستھ روڈ سے گرفتار کیا تھا انھیں نیب بیورو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا تھاسابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو نیب عدالت نے 6جولائی (بروز جمعہ)مریم نواز کی جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ پر گواہی کے الزام میں 1سال کی قید کی سزا سنائی تھی جس پر نیب حکام نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیاتھا تاہم کیپٹن صفدر نے اپنے آبائی علاقے کی بجائے راولپنڈی سے گرفتاری کا اعلان کیا-