سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہوگئیں، بیرونی فنڈز سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر راشد لنگڑیال نے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کپیسٹی پیمنٹس دوگنا ہوگئیں، بیرونی فنڈز سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس زیادہ ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ مقامی فیول سے چلنے والے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ شرح میں 60 فیصد اضافہ ہوا، بیرونی فنڈڈ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس میں 145 فیصد اضافہ ہوا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ریلوے کے کرایوں میں اضافہ
حلقہ بندی کمیٹیوں ہر صورت 26 ستمبر تک کام مکمل کرنے کی ہدایت
سانحہ بلدیہ ٹاؤن:طلبی کے باوجودعدالت سیکرٹری داخلہ اور آئی جی کے پیش نہ ہونے پر برہم
پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر فنکاروں کا رد عمل
اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
خیال رہے کہ راشد لنگڑیال نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس بڑھ کر 2152 ارب روپے ہو گئیں، بجلی کے نرخوں میں 19 روپے فی یونٹس کپیسٹی پیمنٹس شامل ہیں، متبادل توانائی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 260 ارب روپے ہے۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایٹمی بجلی گھروں کی کپیسٹی پیمنٹس 510 ارب روپے ہے، ایل این جی پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 139 ارب روپے ہے، کوئلے کے پاور پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس 643 ارب روپے ہے۔

Shares: