دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا:23 افراد ہلاک درجنوں شدید زخمی

0
45

بغداد: دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا:23 افراد ہلاک درجنوں شدید زخمی،اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے دو خودکش دھماکوں میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے وسطی بغداد میں واقع التاران اسکوائر کی مصروف مارکیٹ میں ہوئے، خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے خود کو التاران اسکوائر کے قریب اڑایا، ابھی تک کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں پرتشدد واقعات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں، گذشتہ سال مئی میں بھی بغداد خوفناک دھماکوں سے گونج اٹھا تھا، ان دھماکوں کے نتیجے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوئے تھے۔ اگست میں بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 26 زخمی ہوئے تھے۔

Leave a reply