پی ٹی آئی سندھ رکن اسمبلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرکے اپنا ضمیرپاک کرلیا

کراچی:کپتان نےضمیرفروشوں کوپارٹی سےنکالا توزرداری نےقبول کرلیا:ضمیرفروشPTIرکن اسمبلیPPPمیں شامل،اطلاعات کے مطابق سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اسمبلی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی ائی کے رکن سندھ اسمبلی سردار میر شہریار خان شر نے تحریک انصاف سے سیاسی راہیں باضابطہ طور پر جدا کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اورسابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،

سردار میر شہریار خان شر سندھ اسمبلی کا حلقہ پی ایس 18 اوباوڑو کی نشست سے مستعفی ہوں گے اور ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

یاد رہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سینٹ انتخابات میں پارٹی حکمت عملی کے خلاف جانے والے 2 ضمیرفروش اراکین سندھ اسمبلی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پی ایس ون جیکب آباد 1 سے اسلم ابڑو اور پی ایس 18 گھوٹکی 1 سے شہریار خان شر کو پارٹی سے نکال دیا ہے

اپنی اس رسوائی کوبرداشت نہ کرتے ہوئے ان میں سے ایک رکن اسمبلی نے اپنی سیاسی بقا پی پی میں سمجھی اورپھرآصف علی زرداری سے ملکرپی پی میں شمولیت میں اعلان کردیا

Comments are closed.