کیپٹن فہیم عباس سمیت شہید تینوں سپوتوں کی نماز جنازہ ادا

باغی ٹی وی : شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی . شہدا میں کیپٹن فہیم عباس، سپاہی نعیم شاہ، سپاہی شفیع اللہ شامل تھے،تینوں سپوت مادر وطن کا دفاع کرتے ڈوسالی میں شہید ہو گئے تھے.نماز جنازہ میں سول اور فوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ رائیسان میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران سول انتظامیہ اور پولیس کے افسران سمیت علاقہ عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے قبر پر سلامی دی۔

Shares: