شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،پاک فوج کا کیپٹن اور2 جوان ملک وقوم کے دفاع میں‌شہید

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،پاک فوج کا کیپٹن اور2 جوان ملک وقوم کے دفاع میں‌شہید ،اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان میں ناپاک دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے مزید سپوتوں نے وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہو گئے جبکہ دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔

خیال رہے کہ آج پاک افغان بارڈر پر باڑ تنصیب میں مصروف ایف سی کے اہلکاروں پر سرحد پار سے دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے حوالدار سمیت 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مانزاکئی سیکٹر میں حملہ کیا۔

ایف سی کے جوان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل میں مصروف تھے۔ ایف سی نے دہشتگردوں کی فائرنگ کا موثر انداز میں فوری جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں ایف سی کے چار جوان شہید جبکہ چھ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار نور زمان، نائیک سلطان، سپاہی احسان اللہ اور سپاہی شکیل عباس شامل ہی

Comments are closed.