بریکنگ : کیپٹن صفدر پر بھی انڈے پھینک دیے گئے

0
65

بریکنگ : کیپٹن صفدر پر بھی انڈے پھینک دیے گئے

باغی ٹی وی :پشاور ہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیپٹن صفدر پرانڈے پھینکنےکی کوشش کی گئی ..انڈہ کیپٹن(ر) صفدرکےبجائےکارکن کوجالگا، پھینکنےوالاشخص رکشہ میں فرار ہوگیا

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کی عدالت میں پیشی کے بعد واپس نکلتے ہوئے نامعلوم افراد نے ان پر انڈے پھینک دیے۔ صفدر واپس نکل رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے 2 انڈے پھینکے اور تیزی سے فرار ہو گئے۔ کیپٹن صفدر ان افراد کو مارنے کے لیے دوڑے تو وہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئے۔ کیپٹن صفدر اور ان کے حامیوں نے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے چند روز قبل شہباز گل پر انڈے پھینکے گئےتھے .

Leave a reply