ہے کوئی جووزیراعظم سے براہ راست بات کرنے والا:کپتان بات کرنا چاہتےہیں

0
33

لاہور :ہے کوئی جووزیراعظم سے براہ راست بات کرنے والا:آج شام جواب دیں گے کپتان،اطلاعات کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم، نیشنل بینک کی میراتھون ٹرانسمیشن میں وزیراعظم عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ وزیراعظم بذریعہ فون مختصر وقت کے لئے ٹرانسمیشن میں شرکت کریں گے اور عوام کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیں گے۔

سینیٹرفیصل جاوید کہتےہیں کہ آج نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت قرضے کی فراہمی کے لئے نیشنل بینک کی جانب سےخصوصی میراتھون ٹرانسمشن کا اہتمام کیا گیا ہے، ٹرانسمیشن آج شام ساڑھےچار سے چھ بجے تک نشر کی جائےگی،

وزیراعظم کے معتمد ساتھی فیصل جاوید کہتے ہیں کہ اس میراتھون میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لئے آسان اقساط پر قرضے لینے سے متعلق سوالات کئے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے اورعوام کے درمیان ان خصوصی لمحات کو قومی ٹیلی ویژن سمیت تمام نجی ٹی وی چینلز اس خصوصی میراتھون ٹرانسمیشن میں‌ آن ایئر کرینگے

Leave a reply