کپتان کی کمال حکمت عملی:سعودی عرب کو1ارب ڈالرقرض کی دوسری قسط بھی اداکردی

اسلام آباد:کپتان کی کمال حکمت عملی:سعودی عرب کو1ارب ڈالرقرض کی دوسری قسط بھی اداکردی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے سعودی عرب سے لئے گئے قرض کی دوسری قسط ایک بلین ڈالر کی صورت میں واپس کر دی ہے۔ اب آخری قسط آئندہ سال جنوری میں ادا کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اسے 3 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض فراہم کی گئی تھی۔ پاکستانی حکومت اس سے قبل سعودی عرب کے تقاضے میں 1 ارب ڈالر پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق دوسری قسط بھی ادا کی جا چکی ہے جو اتنی ہی کثیر رقم بنتی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دوسری قسط کی ادائیگی کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، تاہم پاکستان نے اسے پہلے ہی ادا کر دیا۔ اب آخری قسط جنوری 2021ء میں ادا کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی یہ خطیر رقم بطور قرض ادائیگیوں کا توازن برقرار رکھنے کیلئے دی گئی تھی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان نے چین سے پیسے لے کر سعودی عرب کو دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مرکزی بینک کے پاس اس وقت 13٫3 بلین ڈالرز کے فارن ریزورز ہیں۔ سعودی عرب کو حالیہ اور آئندہ ماہ اربوں ڈالرز دینے سے ادائیگیوں کے توازن کو برقرار رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

Comments are closed.