کار بم دھماکہ، 17 پولیس اہلکاروں ،4 غیر ملکیوں سمیت 90 سے زائد افراد جاں بحق، ہر طرف کہرام مچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے جنوب میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 90 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 17 پولیس اہلکار شامل ہیں،ہلاک ہونے والوں میں73 سویلین اور 4 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں.
موقع پر زخمیوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، دھماکہ ایک چیک پوسٹ کے قریب ہوا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی.
اطلاع ملنے پر سیکورٹی اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی. لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل جاری ہے. دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کی جگہ پر آگ لگ گئی اور دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے. دھماکے کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.
دھماکے کے بعد دیگر علاقوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے، سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا








