کارڈیلرایسوسی ایشن نے گورنرہاوس کے باہر ہڑتال کی کال واپس لے لی، صوبائی وزیرایکسائز حافظ ممتاز کیساتھ مذاکرات کامیاب جبکہ پروفیشنل ٹیکس، ڈی وی آر سسٹم، سمارٹ کارڈ اور نمبرپلیٹس کے مسائل کے حل کیلئے فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔
غریبوںکی بھی کوئی زندگی ہے ، مالک مکان نے ملازمہ کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، کدھر جائیں یہ بیچارے
ملاقات کرنے والوں میں ادریس چودھری، صدرشہزادہ سلیم، صدرمولانا شوکت علی روڈشعیب خان، نائب صدرخرم نقوی، سلیم باری ودیگرشامل تھے۔ ملاقات میں ایسوسی ایشن نے پروفیشنل ٹیکس میں اضافے کوواپس لینے، سمارٹ کارڈ کے اجرااور نمبرپلیٹس کی فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ آن لائن گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے اورایجنٹ مافیا کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز نے یقین دہانی کروائی کہ کارڈیلرز ایسوسی ایشن کے مسائل کےفوری اقدامات کیے جارہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کرنے کیلئےایک افسرکو فوکل پرسن کے طورمقررکردیا گیا ہے،
سری لنکا سے پہلا ایک روزہ میچ ، قومی ٹیم کے کھلاڑی پرجوش بھی پر عزم بھی ، کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی
ذرائع کےمطابق اس حوالے سے کارڈیلرایسوسی ایشن کےچئیرمین چودھری ادریس کا کہنا کہ مسائل حل کی یقین دہانی کے بعد تیس ستمبر کو گورنرہاوس کے سامنے ہڑتال کی کال واپس لے لی ہےوفد نے مطالبہ کیا کہ ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم میں سکیورٹی فیس 25 لاکھ سے کم کرآدھی کی جائے کیونکہ نئے ڈیلرز سے ساڑھے بارہ لاکھ وصول کیا جارہا ہے