گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)تھانہ سٹی کی حدود میں قائد اعظم روڈ پر نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تہذیب نامی نوجوان جانبحق ہوگیا ہے
تفصیلات کے مطابق دن دیہاڑے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا یہاں نامعلوم ملزمان نے کار میں سوار363 ج۔ب کے رہائشی رانا تہذیب کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا جب وہ ایک میڈیکل سٹور پر دوائی لینے کے لیے رکے تھے ، تہذیب کا دوست عمری نامی نوجوان دوائی لینے کے لیے گاڑی سے اتر کر میڈیکل سٹور میں چلا گیا اس لئے وہ محفوظ رہا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو سول ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا ۔ اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی
Shares:








