شمالی سعودی عرب کے علاقے الجوف کی ہائی وے پر خوفناک حادثے پر مبنی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور اس المناک حادثے میں یونیورسٹی کے تین طالب عالم جاں بحق ہو گئے جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طالب علموں کو لے جانے والی گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ جس سے بجلی کا پول زمین پر آن رہا اور گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے تینوں سوار جاں بحق ہو گئے۔
سوشل میڈٖیا پر ویڈیو وائرل کرنے والے صارفین نے حادثے میں تین طالب علموں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
فاٹا میں طالبان کا اثرورسوخ اور پاکستان پر اثرات
نگران وزیراعظم کا دورہ گلگت،یادگار شہداء پر حاضری
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
جبکہ عالمی ادارے کے مطابق ادھر الجوف یونیورسٹی نے ایکس اکاؤنٹ پر طلبہ کی ہلاکت پر اظہار غم کیا ہے۔ الجوف یونیورسٹی کے سربراہ نے حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والے طلبہ حسين بن عيسى الرويلی، سيف بن عائض الفهيقی، عبدالعزيز بن محمد الرويلی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔