دوران ڈکیتی کارسواروں نے گولیاں چلا دیں، دو ڈاکوؤں کی موت
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈکیتی واردات کے دوران کار سواروں نے گولیاں چلا دیں، دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے
واقعہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں پیش آیا،پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس حکام کے مطابق کار سواروں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی اس دوران انہوں نے گولیاں بھی چلائیں، جوابی کاروائی میں ہم نے بھی گولیاں چلائیں، جس سے ڈاکوؤں کی موت ہو گئی،
پولیس کےمطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ ڈاکؤؤں کو مارنے والے کار سواروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان سے مزید تحقیقات جاری ہے،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے بھی پستول ملا ہے
دوسری جانب ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساوتھ آفتاب احمد پھلروان نے ماڈل ٹاؤن الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور شہر کے مختلف علاقہ جات، تعلیمی اداروں اوردیگرمقامات میں منشیات فروخت کرنے والابدنام زمانہ 5رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمان کا سرغنہ کاشف نواز، اسحاق خان،عادل محمود،ریاست علی اورشمیم اخترگرفتار کئے گئے ہیں،ملزمان سے 66کلومنشیات مالیتی کروڑوں روپے، افیون تقریبا41 کلو، چرس24کلو اور1کلو آئس برآمد کی گئی ہے،ملزمان لاہورکے مختلف علاقہ جات، تعلیمی اداروں اور ایلیٹ کلاس میں منشیات سپلائی کرتے تھے،پولیس حکام کے مطابق منشیات سیل اس مکروہ دھندے کے خلاف سرگرم عمل ہے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا،ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے