نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے انتخاب کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 3 ناموں پر اتفاق کرلیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے وفد کی فنشکنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس میں نگراں سیٹ سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے ناموں پر ایم کیو ایم اور جی ڈی اے رہنماؤں میں اتفاق ہونے کا ذکر کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت کا کہنا تھا کہ ہم نے تین نام فائنل کرلیے ہیں جس کا اعلان جلد کیا جائے گا، سندھ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ہم نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل اپنے امیدوار کے ناموں کا اعلان کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
علاوہ ازیں اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید حنیف نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ سے متعلق مشاورت کے لیے جے یو آئی اور جی ڈی اے آن بورڈ ہیں، ہم نے نام فائنل کر لیے ہیں، جلد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلی سندھ کے مابین ملاقات ہوگی جبکہ جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد سندھ میں اپنی حکومت قائم کریں گے اور مشترکہ جدوجہد کرتے ہوئے اس شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔

Shares: