قاضی احمد : کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

قاضی احمد،باغی ٹی وی(سائیں بخش سائل رپورٹ) قاضی احمد میں مسکان ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کیرئیر کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا

جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ نیاز حسین، پروفیسر شاہنواز انڑ ولی محمد جوکو ٹی سی ایف ڈسٹرکٹ آفیسر محمد اقبال اور پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نواب ولی محمد آفتاب شاہ سومرو عاصم عباسی پریس کلب قاضی احمد جنرل سیکرٹری سائل لاکو، اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مقررین نے کہا کہ ہنر اور تعلیم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،

دستکاری کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور سندھ کی ثقافت ملک اور دیگر ممالک میں مشہورہے، حکومت سندھ نے بے نظیر بھٹو آرٹ اینڈ ٹیکنیکل پروگرام شروع کرکے نوجوان بے روزگار خواتین اور مردوں کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کیا ہے، جہاں لڑکیوں اور نوجوانوں کو چار ماہ کے مختصر کورسز مکمل کرنے کے بعد وظیفہ اور تجربہ کاسرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

امید ہے کہ نوجوان مرد و خواتین اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ مسکان سنٹر قاضی احمد میں گزشتہ چند سالوں سے کام کر رہا ہے اور نوجوانوں کو تربیت دے کر مختلف نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمت فراہم کر رہا ہے تقریب میں پاس طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

Leave a reply