رنویر سنگھ اس وقت فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ اداکار نے 2010 میں منیش شرما کی فلم بینڈ باجا بارات میں انوشکا شرما کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا۔ رنویر سنگھ نے پے در پے سپر ہٹ‌فلمیں دیں یوں انہوں نے پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا. رام لیلا، باجی راؤ مستانی، پدماوت، گلی بوائے، اور سمبا سمیت دیگر فلموں میں ان کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. رنویر نے حال ہی میں ماراکیچ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 19ویں ایڈیشن میں شرکت کی، جہاں انہیں ایوارڈ ملا۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران، اس نے کہا کہ میں‌نے شروع کے تین ساڑھے تین سال بہت جدوجہد کی ، مجھ سے ایسے سوال ہوتے تھے تم محنتی ہو، یا ہوشیار کارکن؟ میں خود کو

ہوشیار نہیں سمجھتا تھا اس لیے کہہ دیتا تھا کہ میں ایک محنتی ہوں۔تو مجھے آگے سے کہاجاتا کہ ڈارلنگ، ہوشیار بنو، سیکسی بنو۔ یوں میں نے شروع کے تین ساڑھے تین سالوں میں بہت تجربات کئے. واضح رہے کہ رنویر سنگھ کو آخری بار جیش بھائی جوردار میں دیکھا گیا تھا جس میں شالینی پانڈے، بومن ایرانی، اور رتنا پاٹھک شاہ نے کام کیا تھا۔ اس کے بعد رنویر کے پاس بھی پائپ لائن میں کئی پروجیکٹس ہیں جن میں روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری والی فلم سرکس جس میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، اور ورون شرما شامل ہیں۔ یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو دنیا بھر میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ سرکس 1982 کی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے۔اس کے علاوہ رنویر کے پاس کرن جوہر کی رومانٹک کامیڈی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے جس میں عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Shares: