کارٹون آرٹسٹ نامین ناصر الحبارہ نے گولڈن جوبلی مقابلے میں پوزیشن حاصل کرلی

کمیونٹی کے خدشات کو نقش نگاری کے ذریعے بیان کرنا پسند کرتا تھا
0
100
cartoon

سعودی کارٹون آرٹسٹ نے مصر میں ہونے والے ایک مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ کارٹون کی زبان اور اس کی نرم طاقت کے ساتھ سعودی کارٹون آرٹسٹ امین ناصر الحبارہ نے مصر میں گولڈن جوبلی مقابلے میں نصر اکتوبر کے متعلق ایک پینٹنگ تیار کی اور اس پر ایک ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ الحبارہ نے عرب میڈیا سے اپنی جیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مصر میں گولڈن جوبلی مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ یہ مقابلہ اکتوبر 1973 میں فتح کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا اس مقابلے میں دنیا بھر سے فنکاروں نے حصہ لیا۔ مقابلے کا موضوع "جیت۔” تھا۔ میں تیسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ میں فن مصوری کے ذریعے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی تخلیق کار کے لیے انعامات ایندھن ہوتے ہیں۔ ان اعزازات کی بدولت ہی وہ کامیابی کی راہوں کا سفر جاری رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا مصر میں ہونے والے اس مقابلے میں عالمی ججز نے فیصلہ کیا جبکہ الحبارہ جو الاحساء میں سعودی صحافیوں کی ایسوسی ایشن سے وابستہ کارٹون اویسس سے بانی اور ڈائریکٹر ہیں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کیریکیچر کے فن میں میرا آغاز 2017 میں ہوا۔ اس وقت میں نے مقامی اور بین الاقوامی میگزینوں میں بہت سے کام شائع کرائے۔ مجھے نیدر لینڈز میں کارٹون موومنٹ میں دلچسپی رکھنے والے عالمی پلیٹ فارم کی رکنیت دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چین نے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنے کا اعلان کردیا
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت آج بھی مکمل نہ ہو سکی
علاوہ ازیں کارٹون کے فن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے خیالات اور اپنی کمیونٹی کے خدشات کو نقش نگاری کے ذریعے بیان کرنا پسند کرتا تھا۔ کیونکہ یہ اظہار کا ایک ایسا ذریعہ ہے جو الفاظ سے زیادہ مضبوط ہے اور ایک نرم طاقت ہے جو تقریر کی حدوں سے باہر نکل جاتی ہے۔ کارٹون آرٹسٹ ایک مفکر کا درجہ رکھنے والا فنکار ہوتا ہے۔ وہ پورے مضمون کو ایک سادہ خیال تک محدود کر دیتا ہے جس کی طاقت الفاظ کی طاقت سے زیادہ ہوتی ہے۔ یہی اچھے کارٹونسٹ کی کامیابی کا راز ہے۔

Leave a reply