سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کل ہوںگے

چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل مین اور سرینا ہوٹلز کومبیکس اسپورٹس انٹرنیشنل ویمن اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں اسکواش ٹورنامنٹس کے فائنلز مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اسکواش فیڈریشن کا پاک فضائیہ کے تعاون سے اسکواش کے میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، سکواش کے ان مقابلوں میں جرمنی، سپین، مصر، سنگاپور، آسٹریا، ملائیشیا، سربیا، امریکا، برازیل، ہنگری، انگلینڈ، قطر، جمہوریہ چیک، ایران اور کویت سمیت پاکستان کے کھلاڑی مدمقابل ہوں گے،خواتین اور مردوں کے اسکواش مقابلوں میں 16 ممالک کے 48 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اسکواش ایونٹ کے سیمی فائنلز آج مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے جا رہے ہیں۔ مردوں کی کیٹیگری میں مصر کے مصطفیٰ السیرتی کا مقابلہ ہنگری کے بالاز فرقاس سے، جبکہ دوسرا سیمی فائنل مصری کھلاڑیوں یحییٰ النواسانے اور محمد الشربینی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق خواتین کی کیٹیگری میں مصر کی دونوں خواتین کھلاڑی نور ہیکل اور ملاک خفگی فائنل میں جگہ حاصل کرنے کے لیے مدمقابل، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں مصر کی فیروز ابو الخیر کا آمنا سامنا اسپین کی مارٹا ڈومینگیز فرنانڈیز سے ہوگا۔پاک فضائیہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کے زریعے قومی تشخص کے فروغ کی کوششوں میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈالتی رہی ہے۔پاک فضائیہ ان ٹورنامنٹس کے انعقاد کے زریعے کھلاڑیوں کو ان کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد، ملکی کھلاڑیوں کو بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

Comments are closed.