مزید دیکھیں

مقبول

قناعت میں چھپی مسکراہٹ.تحریر:نور فاطمہ

دنیا کی گہما گہمی، مقابلے کی دوڑ، اور مادی...

سیالکوٹ: سیلابی تیاریوں کا جائزہ، ریسکیو 1122 کے انتظامات اطمینان بخش قرار

سیالکوٹ (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر مدثر رتو) ممکنہ...

فلسطین بارےاقوام متحدہ قرارداد پر سوشل میڈیا پوسٹ گمراہ کن قرار

پاکستان نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ قرارداد پر...

پنجاب حکومت کا بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور

پنجاب حکومت بسنت کے تہوار پر...

جج ویڈیو سیکنڈل، کیس کی سماعت کونسی عدالت میں ہو گی؟ فیصلہ محفوظ ہو گیا

جج ویڈیو سیکنڈل، کیس کی سماعت کونسی عدالت میں ہو گی؟ فیصلہ محفوظ ہو گیا

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جج ویڈیواسکینڈل کیس کی اے ٹی سی منتقلی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہرمحمود نے درخواست پر سماعت کی ،وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے

پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کے مطابق کیس اے ٹی سی منتقل کیا جا سکتا ہے، وکیل صفائی نے کیس اے ٹی سی منتقلی کی مخالفت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنائے جائے گا.

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کیس سائبر کرائم کورٹ سے انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے قبول کر لیا گیا تھا.ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات لگانے پر مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دیا،

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

گزشتہ سماعت پرایف آئی اے نے ڈسچارج ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنےسےمتعلق درخواست دائرکر دی،ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ مرکزی ملزم میاں طارق جوڈیشل ہے،2 ملزمان ناصربٹ،سلیم رضااشتہاری ہیں، ناصرجنجوعہ ،مہر غلام جیلانی ،خرم شہزادکوجوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈسچارج کردیا،ملزمان کو ڈسچارج کرنے پرڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی  ٹیم تبدیل کی ،ڈسچارج تینوں ملزمان کے خلاف واضح شواہد موجود ہیں

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

جج ویڈیو سیکنڈل، ویڈیو بنانے والے ملزم کا عدالت نے کتنا جسمانی ریمانڈ دیا؟

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan