فواد چوہدری الیکشن کمیشن کیس: کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے،عدالت

0
38

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں عدالت میں پیش ہوئے-

باغی ٹی وی: اسلام آباد کی سیشن عدالت میں فواد چوہدری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلا علی بخاری اور فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

فواد چوہدری نے عدالت کے جج سے مکالمہ کیا کہ حاضر ہیں جناب جس پر عدالت نے وکلا سے سوال کیا کہ مقدمے کا چالان جمع ہوا؟

فواد چوہدری کے وکیل نے جواب میں کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے اب تک مقدمے کاچالان جمع نہیں کروایا جاسکا، جج نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی افسر کو بلا لیتے ہیں، 14 روز بعد بھی چالان جمع کیوں نہیں ہوا؟

وکیل علی بخاری نے کہا کہ ہمیں 3 مارچ کے بعد کی تاریخ دے دیں تاکہ استثنیٰ کی درخواست دائر نہ کرنی پڑے اس پر جج نے کہا کہ تفتیشی افسر سے معلوم کرلیتے ہیں پھر تاریخ دیں گے۔

دورانِ سماعت عدالت نے فواد چوہدری کو جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ کیس کی اگلی تاریخ تفتیشی افسر کے پیش ہونے پر دیں گے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں، موجودہ حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کرسکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں، اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔

عمران خان کے گھر سے دفتر تک سفری اخراجات شیلٹر ہومز سے 6 گنا زیادہ

Leave a reply