اوچ شریف : نوجوانوں کو ورغلا کردعوت گناہ دینے،بلیک میلنگ ،رقم بٹورنے والے گروہ کی 2 عورتوں کیخلاف مقدمہ درج

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگار حبیب خان) نوجوانوں کو ورغلاتے ہوئے پھنسا کر زناء بالرضا کے بعد مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر بلیک میل کر کے رقم بٹورنے والے گروہ کی دو خواتین کے خلاف مقدمہ درج ۔
تفصیل کے مطابق موضع موچی پنوہاں تحصیل جلال پور پیروالہ کے رہائشی محمد شعیب ولد زین العابدین نے اوچشریف کے نواحی علاقے دھوڑکوٹ تھانہ کی پولیس کو درخواست میں الزام عائد کیا کہ موضع ودھنور حدود تھانہ دھوڑکوٹ کی دو خواتین شبانہ اور زرینہ نے اسے ورغلاتے ہوئے پھنسایا اور قلندر کالونی احمد پور شرقیہ کے ایک مکان میں لے جا کر دونوں نے زناء بالرضا کی کوشش کی جنہیں بمشکل باز رکھا تاہم جنھیں جونہی گھر چھوڑنے کیلئے موضع ودھنور پہنچا جہاں پہلے سے سڑک پر موجود ارشد، اصغر، شفیع و دیگر دو نامعلوم افراد نے اسے موٹرسائیکل سے اتار کر باندھ لیا اور محمد اصغر کے ڈیرے پر لے جا کر مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے ہراساں کر کے پہلے پانچ لاکھ روپے دینے کا مطالبہ جو کم ہو کر تین اور پھر ڈیڑھ لاکھ دینے پر مجبور کرنے لگے میں نے رقم دینے کے بہانے گواہان کو بلا لیا جنھوں نے منت سماجت کر کے میری جان چھڑائی میری معلومات پر پتہ چلا کہ ان خواتین نے ایک گینگ بنا رکھا ہے جو شریف شہریوں کو ورغلا کر انہیں پھنساتے ہوئے زناء بالرضا کے بعد مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے کر ہراساں کرتے ہوئے ان سے رقم بٹورتے ہیں تاہم متاثرہ نوجوان کی رپورٹ پر پولیس تھانہ دھوڑکوٹ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں

Leave a reply