کیسوں کی سماعت وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ملتوی ہو گی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالت میں فیصلہ کرناچاہیے صرف دن نہیں گزارنا چاہیے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہاکہ میں نے کئی بار وکلا کو کہا کہ کیس ملتوی نہیں کروں گا، فیصلےکرنےسےجوسکون ملتاہےاس کا نعم البدل نہیں، اللہ تعالٰی نے آپ کو چنا ہے، آپ کسی کا وسیلہ بنیں، کیس کے دلائل کورٹ روم میں بیٹھے سب لوگ سنتے ہیں، ہم سے فیصلے کی امید کی جاتی ہے،
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ہم وکلا کو دلائل سے راغب کر نے کا کہتے ہیں، کیسز کی سماعت ملتوی یا تو وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ہوگی، آج صرف 41 کرمنل اپیل باقی رہ گئی ہیں، یہ اپیلیں بھی آیندہ ہفتے ختم ہو جائیں گی، لاہور میں 91،پشاور میں 5،کوئٹہ اور کراچی میں کرمنل اپیلز صفر رہ گئی ہیں،