سی ٹی ڈی کی کارروائی، بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم ایاز علی کی گرفتاری بہادر آباد کے علاقے دھوراجی کالونی سے عمل میں آئی ہے
0
58
ciminal ayaz

کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کارروائی کے دوران بینک کی کیش وین کو لوٹنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزم ایاز نجی کیش وین کمپنی میں سکیورٹی انچارج تھاملزم نے سال 2021 میں جوڑیا بازار پر بینک کو کیش فراہم کرنے والی وین کو لوٹا تھا ملزم ک بہادر آباد کے علاقے دھوراجی کالونی سے گرفتارکیا گیا-

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم 50 لاکھ روپے لوٹ کر راولپنڈی فرار ہوگیا تھا، واردات کے بعد وہ اپنے رشتہ داوں کے گھر روپوش تھا۔

چنیوٹ: صحافی اور خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے خطرناک ملزمان گرفتار

کھارادر تھانے میں درج ایف آئی آر کا ملزم مفرور اور اشتہاری بھی ہے، پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں کراچی واپس آیا تھا جسے ٹیکنیکل بنیاد پر گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

قبل ازیں چنیوٹ پولیس نے صحافی اور خاتون کے اندھے قتل کی واردات سمیت ڈکیتی راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے بین الاضلاعی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کروڑ روپے نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا –

اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت …

ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی نواز ماہی اورخاتون کے اندھے قتل سمیت ضلع بھر میں چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ملزمان کے مختلف ڈکیت گینگز کے خطرناک 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان سمیت دو گاڑیاں 70 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں-

ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

Leave a reply