ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نوازمغل)ڈی ایس پی سٹی کی ایک اور کامیاب کاروائی،ڈکیتی اور قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،مزید تفتیش شروع
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی،تھانہ کینٹ کی حدود میں چند روز قبل الحافظ بیکری پردوران ڈکیتی اور بے گناہ دکاندار کے قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان نے جدید سائنسی آلات کی مدد سے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے وقوعہ میں ملوث ڈکیت اور قتل کے ملزم شارون ولد جمیل مسیح سکنہ مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply