Category: پنجاب

  • زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    زیادتی کے جھوٹے مقدمے درج کرا کررکن پنجاب اسمبلی سمیت شہریوں سےلاکھوں روپے لوٹنے والی خاتون گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس نے زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کرواکر معصوم شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والی ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمہ عظمی شہزادی رحیم یار خان کی رہائشی ہے، خاتون نے مختلف ناموں خنسہ،تحریم ،شازیہ اور طیبہ وغیرہ کے ناموں سے شہریوں کے خلاف لاہور اور دیگر علاقوں میں زیادتی کے جھوٹے مقدمات درج کروائے۔

    ذرائع کے مطابق خاتون نے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی سمیت مختلف افراد کے خلاف زیادتی کے دس جھوٹے مقدمات درج کروائے۔ خاتون مقدمات کے اندراج کے بعد شہریوں سے بھاری رقم کا مطالبہ کرتی تھی اور اب تک وہ لاکھوں روپے وصول بھی کرچکی تھی۔

    مینار پاکستان واقعہ کے ملزم پکڑے جاسکتے تو صحافیوں کے کیوں نہیں؟ سپریم کورٹ

    خاتون کے جھوٹے مقدمات سے متاثرہ افراد میں زمیندار،سرکاری ملازمین اور عام شہری شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں پولیس نے زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے والی خاتون کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا ولیس نے ملزمہ کرن، خالد اور عباس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ادارے کو چیرٹی کمیشن کی طرف سے سرٹیفکیٹ

    پولیس کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی خاتون نے زمیندار پر زیادتی کا الزام لگا کر پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا، جھوٹے مقدمے میں دونوں ساتھی گواہ بنے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق نہیں ہوسکی، ایف آئی آر میں مدعیہ کی جانب سے درج کروایا گیا نام پتا اور شناختی کارڈ نمبر بھی جعلی نکلا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور 15 پلاٹس کی قرعہ اندازی معطل کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکٹر ایف 14 اور 15 پلاٹس کی قرعہ اندازی معطل کر دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور 15 میں سرکاری ملازمین، ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لیے قرعہ اندازی معطل کردی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن متاثرین سے زمین لی گئی اور انہیں پلاٹس الاٹ ہوئے، وہ حکم امتناع سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈپٹی کمشنر، ڈائریکٹر اسٹیٹ اور ڈائریکٹر لا عدالت میں پیش ہوئے ڈی سی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ نے اس معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے جو کابینہ کو رپورٹ پیش کرے گی.

    سندھ اور بلوچستان میں سی این جی کی فراہمی 14 سے 17 ستمبر تک بند

    چیف جسٹس نے ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم نے پوچھا تھا کہ وفاقی حکومت بتائے کہ پالیسی کیا ہے؟ برسوں سے منتظر لوگوں کو آپ نے کس طرح جمپ کر کے دوسروں کو پلاٹس دیئے؟

    ڈی سی ایف جی ای ایچ ایف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدلیہ، صحافیوں، وکلا اور خود مختار اداروں کو بھی کوٹہ سسٹم کے تحت پلاٹس دیئے جاتے ہیں-

    جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مزدور کا کیا قصور ہے؟ مزدور کو کیوں پلاٹ نہیں دیتے؟ آپ یہ بتائیں کہ ایف 14 اور ایف 15 میں کتنے اراکین ہیں جنہیں پلاٹ نہیں ملا؟ کوئی ایک ویٹنگ لسٹ بھی تو ہو گی جس میں شامل تمام اراکین کو باری آنے پر پلاٹ ملے گا۔

    چیس جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی پالیسی کیا تھی؟ جن کو کرپشن پر نکالا گیا آپ نے ان ججز کو بھی پلاٹ دے دیئے، کیا پالیسی یہی ہے کہ کرپشن کی حوصلہ افزائی کی جائے؟

    کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد قومی لیڈر ہیں…

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریاست کی زمین کی تقسیم کیسے ہونی ہے اس سے متعلق پالیسی وفاقی کابینہ بنائے گی، کمیٹی پہلے ہی بنا دی گئی ہے، اسے کام کر کے رپورٹ جمع کرانے دیں، یہ ایشو وفاقی کابینہ نے اپنی رپورٹ سے حل کرنا ہے۔

    ڈی سی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کہا کہ متاثرین کو الاٹمنٹ اور ازالے کی رقم دینے کو تیار ہیں مگر وہ تعاون نہیں کر رہے۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ابھی متاثرین کی بات ہی نہیں کر رہے، آپ کے 31 سے 32 ہزار اراکین پلاٹ کے انتظار میں ہیں یا تو وفاقی حکومت کی پالیسی ہو کہ صرف بے گھر افراد کو پلاٹ ملے گا جو بیچ نہیں سکتا، آپ نے سزا یافتہ اور ملازمت سے برخاست کیے گئے ججز کو بھی پلاٹس دیئے۔

    جس پر وکیل نے کہا کہ جب انہوں نے پلاٹ اپلائی کیا ہوگا تو وہ ملازمت پر ہوں گے تاہم ابھی تک کسی کو فائنل الاٹمنٹ لیٹر جاری نہیں کیا گیا، فائنل الاٹمنٹ لیٹر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے جاری ہو گا۔

    ملک میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 اموات

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پالیسی وفاقی حکومت نے دینی ہے، ان تمام ایشوز کو انہی کو دیکھنے دیتے ہیں بعدازاں پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ کو سیکٹر ایف-14 اور ایف-15 میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ زمین کا یہ ایوارڈ سراسر مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

    بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی اپیل

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہو گا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا-

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے گورنر و وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم، آئینی اداروں کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے-

    اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دعوت نامہ مسلح افواج کے سربراہان، سفیروں اور میڈیا نمائندوں کو بھی جاری کیا ہے۔

    مشترکہ اجلاس میں مدعو کیے گئے معزز مہمانوں کے بیٹھنے کے انتظامات کورونا ایس او پیز کے تحت کیے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے 41 کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہواغیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 63 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے جبکہ مسلم لیگ (ن) 59 امیدواروں کی جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

    غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 52 آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ پیپلزپارٹی کے 17 امیدوار ،ایم کیو ایم کے10، جماعت اسلامی کے 7، بی اے پی اور اے این پی کے 2,2 امیدوار جیتے۔

    پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، غیرسرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے 51، آزاد 32 اور تحریک انصاف کے 28 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    سندھ سے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے 14،14 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم کیو ایم 10، آزاد 7، جماعت اسلامی 5 اور (ن) لیگ کے3 امیدوار کامیاب ہوسکے۔

    خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف 18، آزاد 9، (ن) لیگ کے 5 ،پیپلزپارٹی کے 3 اور اے این پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے بلوچستان سے 4 آزاد، تحریک انصاف 3 اور بی اے پی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ بلوچستان میں( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    کراچی کا میدان بھی پاکستان تحریک انصاف نے مار لیا، پی ٹی آئی کے 14، پیپلز پارٹی 11، جماعت اسلامی 5 ،ایم کیو ایم پاکستان اور (ن) لیگ کے 3,3 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سب سے زیادہ یعنی 15 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا، پیپلز پارٹی کا لاہور سے کوئی امیدوار نہ جیت سکا۔

    راولپنڈی میں بھی مسلم لیگ (ن) کے 24 امیدوار کامیاب ہوئے، تحریک انصاف کے 7 ،3 آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کے 2امیدوارکامیاب ہوسکے۔

    حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کا کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

    ادھر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ علی زیدی نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر انہیں حلقہ بدر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ علی زیدی نے ووٹرز کے لیے مشکلات پیدا کیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی وزیر کو حلقہ بدر کریں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی منتخب عہدہ رکھنے والا شخص دوران پولنگ حلقے کا دورہ نہیں کرسکتا ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے سوا کسی پولنگ اسٹیشن پر نہیں گیا، میں الیکشن کمیشن کو چیلنج کرتا ہوں دورہ کیےگئے پولنگ اسٹیشن کا بتائے۔

    اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ خلاف ورزی ثابت ہوجائے تو بطور وزیر اور رکن قومی اسمبلی استعفیٰ دے دوں گا۔

    علی زیدی نے کہا کہ کیا ضلعی الیکشن کمشنر غلط ثابت ہونے پر معافی مانگیں گے؟۔

  • لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور: کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے

    لاہور والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے ایک امیدوار انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

    الیکشن کمشنر کے مطابق لاہور میں والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 کی جنرل نشست کےآزاد امیدوار شوکت محمود انتقال کر گئے، جس کی وجہ سے اس وارڈ میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

    کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

    الیکشن کمشنر نے بتایا کہ آزاد امیدوار شوکت محمود کے انتقال کی وجہ سے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں پولنگ کا عمل ختم کر دیا گیا ہے۔

    الیکشن کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ وارڈ نمبر 7 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں بعد میں ضمنی الیکشن ہو گا۔

  • جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں  بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 55 ملی میٹر، شمس آباد 37 ملی میٹر اور سید پور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 11 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 10 فٹ ہے۔

    ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر بھی ٹیمیں موجود ہیں۔

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    ایم ڈی واسا راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ اٹک اور پنڈ دادخان میں موسلادھار،طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے –

    چنیوٹ میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے نوشہرہ میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا مردان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

  • قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور:ڈی سی او آفس کے ملازم کی نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی، مقدمہ درج، ملزم تاحال گرفتار نہیں کئے جا سکے

    قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم کی ڈی جے والے نوجوان سے گن پوائنٹ پر بدفعلی ڈی پی او قصور کا نوٹس مقدمہ درج تفتیش جاری-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے نواحی علاقہ لوہگر جھگیاں میں ڈی سی او آفس کے ملازم سرور ڈوگر نے عارف بشیر نامی نوجوان کو ڈی جے کی بکنگ کیلئے اپنے فارم ہائوس پر بلوایا اور گن پوائنٹ پر دو بار بد فعلی کر دی-

    متاثرہ عارف بشیر کی جانب سے مبینہ الزام عائد کیا گیا کہ لوہگر جھگیاں کے علاقہ میں فارم ہاؤس پر دو نامعلوم افراد نے پسٹل تانے اور سرور ڈوگر نے دو بار گن پوائنٹ پر بدفعلی کی ڈی پی او قصور عمران کشور کے نوٹس پر میڈیکل لیگل کے بعد تھانہ صدر قصور میں مقدمہ نمبر861/21درج کر لیا گیا تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی متاثرین کی جانب سے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے-

    پنجاب کابینہ کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی خودمختاری کیلئے تاریخ ساز فیصلہ

  • لاہور: متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے

    لاہور: متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے

    ڈی آئی جی آپریشن لاہور سہیل چوہدری نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر تبادلے کئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز سے 18 افسران کو ایس ایچ اوز تعینات کیا گیا انسپکٹر شرجیل ضیاء ایس ایچ او اسلامپورہ،انسپکٹرمحمد حسیب کو ایس ایچ او شاہدرہ،سب انسپکٹر محمد اشفاق احمدایڈیشنل ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن ،انسپکٹر مقصود علی کو ایس ایچ او شادباغ ،انسپکٹر خالد محمود ایس ایچ او شفیق آباد،انسپکٹر سید حسین حیدر ایس ایچ او کاہنہ ،سب انسپکٹر دیس محمد ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت ،انسپکٹر راشد امین بٹ کو ایس ایچ او چوہنگ ،سب انسپکٹر عمران قمر ایڈیشنل ایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات کیا گیا-

    پاک فوج میں نئی تقرریاں اور تبادلے

    انسپکٹر محمد یوسف بٹ ایس ایچ او گلشن راوی ،سب انسپکٹر محمد ندیم خالد ایڈیشنل ایس ایچ او گلشن اقبال ،سب انسپکٹر عامر شہزاد کو ایڈیشنل ایس ایچ او گرین ٹاؤن،سب انسپکٹر عمران یوسف ایڈیشنل ایس ایچ او مانگا منڈی ،انسپکٹر رضا ذاکر کو ایس ایچ او مصطفی ٹاؤن ،سب انسپکٹر محمد افضل سندھو ایڈیشنل ایس ایچ او گجرپورہ ،سب انسپکٹر تنویر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او نولکھا مقرر ہوئے-

    جعلی اور غیررجسٹرڈ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم…

    سب انسپکٹر عامر سہیل کو ایڈیشنل ایس ایچ او داتا دربار ،انسپکٹر زاہد حسین ایس ایچ او گوالمنڈی ،سب انسپکٹر ناصر حمید کو ایس ایچ او ہربنس پورہ،سب انسپکٹر محمد شاہد حسین ایس ایچ او مناواں ،انسپکٹر خدا بخش ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،انسپکٹر مجاہد حسین ایس ایچ او لٹن روڈ ،سب انسپکٹر مستنیر احمد ایڈیشنل ایس ایچ او ٹاؤن شپ اورسب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو ایڈیشنل ایس ایچ او سندر تعینات کیا گیا ہے۔

  • ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    ویکسینیشن نہ کروانے والوں کے لئے مزید نئی پابندیاں عائد

    عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے پیش نظر حکومت پنجاب کے محکمہ محنت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محکمہ محنت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے محکمہ محنت نے فیصلہ کیا ہے کہ ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد صنعتی اداروں میں کام کرنے کے مجاز نہیں ہوں گےاس ضمن میں صوبائی وزیر محنت عنصر مجید خان نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصرمجید خان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر کے بعد بنا ویکسینیشن کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    کورونا کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری،مثبت کیسز کی شرح میں کونسا شہر سرفہرست؟

    صوبائی حکومت کی جاری کردہ ہدایت کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد فیکٹریوں، کارخانوں اور ‏صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے صنعتی اداروں کے مالکان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی ویکسینیشن کرائیں۔

    پنجاب کے وزیر محنت عنصر مجید خان کے مطابق محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کا وزٹ کریں گے ا ور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی ہو۔

    تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن :اہم تفصیلات جاری کردی گئیں

  • M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات

    M-2 پر ہونڈا سوک میں کروز سسٹم کی ناکامی، مینوفیکچرنگ کمپنی کے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیئے-

    باغی ٹی وی : ایم 2 موٹر وے پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار ہونڈا سوک کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –

    تفصیلات کے مطابق گاڑی کے مالک کا اس حوالے سے دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گاڑی 125 کروز کنٹرول پر تھی اور گاڑی لاہور سے سرگودھا موٹر وے پر سفر کر رہی تھی کہ جیسے ہی سرگودھا کراس کیا کروز کو ہٹانے کے لئے بریک کو ٹچ کیا تو سارا سنسر ہینگ ہو گیا –

    گاڑی کے مالک کے مطابق گاڑی نے موٹر وے پر دس قلابازیاں کھائیں اور درخت سے جا ٹکرائی جس کے بعد گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کا ایک حصہ موٹر وے پر اور دوسرا سڑک سے نیچے جا گر تاہم خوفناک حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا-

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گاڑی کو باکل تباہ شدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے-

  • راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    راولپنڈی، وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں طوفانی بارش سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،ندیم کالونی، آر اے بازار، جاویدکالونی، ہزارہ کالونی میں بھی پانی داخل ہو گیا گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پانی میں ڈوب گئیں-

    جبکہ وزیرداخلہ شیخ رشید کی لال حویلی کے باہر 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہوگیا-

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے اسلام آباد میں ہونے والی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بارڈر مینجمنٹ کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور افغانستان سے انخلا اور پاکستان آنے والے غیرملکیوں سے متعلق بریفنگ دی وزیر داخلہ نے وزیر اعظم عمران خان کو طورخم اور چمن بارڈر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں افغانستان سے متعلق سہولت سینٹر 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔